ہوم > سعید گل – ڈائریکٹر
جناب سیدگل پاک قطر جنرل تکافل (جوکہ آج پاکستان میں سب سے کامیاب ترین تکافل گروپ ہے جس کو قطر کے سب سے مضبوط ترین چند معاشی اداروں کا تعاون حاصل ہے)کے ڈائریکٹر ہیں۔جناب سعید گل ریاستِ قطر میں ایک ممتاز پاکستانی تاجر ہیں۔فی الحال وہ Eurotec Projects Development for Oil & Gas (جوکہ ایک تجارتی اور مشاورتی انٹرپرائز ہے) میں ایزیکٹیو ڈائریکٹر کے طورپر کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ 17 سال جنرل سروسز کے ہیڈ کے طورپر قطر پیٹروکیمیکل کمپنی کے ساتھ منسلک تھے۔ اس کے بعد وہ 14سال Al-Muftah Projects & Industrial Services کے ڈائریکٹر آپریشن تھے۔
جناب سعید گل پاک قطر بزنس فورم کے بورڈ کے ایکزیکٹیو ممبرز میں سے ہیں، اور دوحہ میں پاکستان ویلفیئر فارم کے بانیوں میں سے ہیں اور مختلف بین الاقوامی فورم پر پاک قطر گروپ کی نمائندگی بھی کی ہے۔
پاک قطرجنرل تکافل نے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہےاور پاکستان کی انڈسٹری میں مارکیٹ کے لیڈر کے طور پراُبھرا ہے۔کمپنی نے نا صرف آپریشنز اور بزنس میں نمایاں ترقی کی ہے، بلکہ ایک قائدانہ کارپوریٹ کمپنی کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت حاصل کی ہے۔ پاکستان میں کامیابی سے تکافل کو فروغ دینے،برانچ نیٹ ورک کو پورے ملک میں پھیلانے ، اور نئی پراڈکٹس کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی پاک قطر جنرل تکافل کو حاصل ہے۔